0
Thursday 12 Jun 2014 20:59

کراچی ایئرپورٹ اور تفتان واقعے میں بھارت بھی ملوث ہے، سمیع الحق

کراچی ایئرپورٹ اور تفتان واقعے میں بھارت بھی ملوث ہے، سمیع الحق
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا سمیع الحق کا کہنا ہے طالبان کے ساتھ مذاکرات ہی امن کا واحد حل ہیں، کراچی ائیرپورٹ حملے میں غیر ملکی قوتیں ملوث ہیں۔ فضل الرحمان کہتے ہیں اسٹبلیشمنٹ وزیرستان میں آپریشن چاہتی ہے۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں مولانا سمیع الحق کا کہنا تھا کہ امریکہ کو پتہ چل گیا ہے کہ مذاکرات کی بساط لپیٹ دی گئی ہے، اس وجہ سے ڈرون حملے شروع ہوگئے ہیں۔ حکومت مذاکرات فوری طور پر بحال کرے۔ کراچی ایئرپورٹ اور تفتان واقعے میں بھارت بھی ملوث ہے۔ مولانا سمیع الحق نے کہا کہ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ اسٹبلیشمنٹ وزیرستان میں آپریشن چاہتی ہے، امیر جماعت اسلامی سراج الحق کہتے ہیں اگر امن کے لئے اقدامات نہ کئے گئے تو وفاقی اور صوبائی حکومتیں اپنے سیکریٹریٹس تک محدود ہوجائیں گی۔ مولانا سمیع الحق نے کہا کہ ہمیں وزیراعظم نے خود مذاکرات کے لئے کردار ادا کرنے کا کہا اور پھر خود غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے رہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم امن چاہتے ہیں اور پاکستان میں امن کے قیام کے لئے ہی اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر ہم میدان میں نکلے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے طالبان کو منا لیا تھا کہ وہ امن کے لئے راضی ہوجائیں، یہ پروپیگنڈہ ہے کہ طالبان پاکستان کے آئین کو نہیں مانتے۔

انہوں نے کہا کہ یہ ہماری فتح تھی کہ ہم نے طالبان کے ترجمان شاہد اللہ شاہد کو یہ بیان دینے پر مجبور کر دیا تھا، جس میں انہوں نے کہا کہ وہ بے گناہ شہریوں پر حملے خلاف شریعت سمجھتے ہیں۔ بابائے طالبان کا مزید کہنا تھا کہ اب بھی ملک میں امن قائم ہوسکتا ہے، اگر حکومت مذاکرات کا سلسلہ وہیں سے شروع کرے، جہاں سے منقطع کیا تھا۔ دوسری جانب مبصرین کا کہنا ہے کہ طالبان کے خلاف حالیہ ائیر اسٹرائیک رکوانے کے لئے مولانا سمیع الحق لاہور آئے ہیں اور عوام کو مزید بے وقوف بنا کر طالبان کو ریلیف دلانا چاہتے ہیں، لیکن عوام اتنے بے وقوف نہیں کہ اب بھی اتنا نقصان اٹھانے کے بعد بھی ان کے جھانسے میں آجائیں گے۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ بابائے طالبان کو اب کوئی ڈرامہ کامیاب نہیں ہوگا نہ عوام اس کے جھانسے میں آئیں گے۔
خبر کا کوڈ : 391517
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش