0
Friday 13 Jun 2014 19:46

ڈی آئی خان، دس لاکھ تاوان کی ادائیگی پر نویں کلاس کا طالبعلم رہا

ڈی آئی خان، دس لاکھ تاوان کی ادائیگی پر نویں کلاس کا طالبعلم رہا
اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی سے نویں جماعت کے طالبعلم ارسلان ولد سلیمان کو تین ماہ قبل اس وقت اغوا کیا گیا تھا جب وہ ٹینکی گراؤنڈ کے قریب دوستوں کے ساتھ کھیل رہا تھا۔ اغواء کار ارسلان کو موٹر سائیکل پر اپنے ساتھ لے گئے تھے۔ کلاچی پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے اغواء کاروں کا سراغ لگانے کی کوشش کی تھی تاہم پولیس کو کوئی خاص کامیابی نصیب نہیں ہوئی تھی۔ اغواء کاروں کی جانب سے دس لاکھ روپے تاوان ادا کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ گزشتہ روز اغواء کاروں کی بتائی جگہ پر مطلوبہ رقم پہنچائی گئی جس کے بعد انہوں نے مغوی ارسلان کو رہا کردیا۔ کلاچی پولیس نے تاوان کی ادائیگی کی تردید کی ہے۔
خبر کا کوڈ : 391799
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش