0
Saturday 14 Jun 2014 23:10
دھماکے میں 3 سکیورٹی اہلکار شدید زخمی

گلگت جانیوالے سکیورٹی فورسز کے کانوائے پر یکے بعد دیگرے 2 ریموٹ کنٹرول دھماکے

دھماکے شاہراہ ریشم پر مانسہرہ شنکیاری خانپور کے مقام پر ہوئے
گلگت جانیوالے سکیورٹی فورسز کے کانوائے پر یکے بعد دیگرے 2 ریموٹ کنٹرول دھماکے
اسلام ٹائمز۔ شنکیاری خانپور کے مقام پر سکیورٹی فورسز کے قافلے پر یکے بعد دیگرے دو ریموٹ کنٹرول دھماکوں میں ایک سویلین جاں بحق جبکہ تین سکیورٹی اہلکار زخمی ہو گئے ہیں۔ دھماکے کے فوراََ بعد ہی پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کرتے ہوئے متعدد مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سکیورٹی فورسز کا قافلہ گلگت جا رہا تھا کہ تھانہ شنکیاری کی حدود میں شاہراہ قراقرم پر خانپور کے مقام پر ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ ہوا جس سے سکیورٹی فورسز کی گاڑی کو جزوی نقصان پہنچا اور دو اہلکار زخمی ہوئے جن کو آر ایچ سی شنکیاری میں طبی امداد فراہم کی گئی اور قافلہ اپنی منزل کی طرف رواں دواں ہو گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کچھ ہی دیر بعد اسی مقام پر دوسرا دھماکہ ہوا جس میں دو افراد حسن ولد فیروز سکنہ کوٹلی بالا اور ارشاد ساکن کوٹلی بالا شدید زخمی ہوگئے۔ جنہیں فوری طور پر آر ایچ سی شنکیاری میں پہنچایا گیا جہاں پر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے حسن فیروز ہسپتال میں دم توڑ گیا جبکہ دوسرے زخمی کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 392048
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب