0
Monday 16 Jun 2014 08:40
دہشتگردوں کے تمام اہم علاقوں کا محاصرہ مکمل

شمالی وزیرستان، شوال میں جیٹ طیاروں کی بمباری سے 12 شدت پسند ہلاک، متعدد زخمی

شمالی وزیرستان، شوال میں جیٹ طیاروں کی بمباری سے 12 شدت پسند ہلاک، متعدد زخمی
اسلام ٹائمز۔ شمالی وزیرستان میں آپریشن ''ضرب عضب'' شروع ہوگیا۔ پاک فوج نے میر علی، میران شاہ سمیت دہشت گردوں کے اہم ٹھکانوں کا محاصرہ کر لیا۔ تحصیل شوال میں جیٹ طیاروں نے شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی، جس میں 12 دہشت گردوں کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آپریشن ''ضرب عضب''بھرپور طریقے سے شروع ہوگیا۔ شمالی وزیرستان سے دہشت گردوں کی نقل و حمل روکنے کیلئے باقی ایجنسیوں سے اس کی سرحد کو مکمل طور پر سیل کر دیا گیا ہے۔ شمالی وزیرستان میں فوج نے میر علی، میران شاہ سمیت دہشت گردوں کے تمام علاقوں کا محاصرہ کر لیا۔ لوگوں کی علاقے سے منظم اور باوقار نقل مکانی کیلئے اعلانات کئے جا رہے ہیں۔ آئی ڈی پیز کو ٹرانسپورٹ اور دیگر سہولیات فراہم کرنے کا کام مقامی انتظامیہ اور نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایجنسی کر رہی ہے۔ پاک فوج نے جنگ چھوڑ کر ہتھیار ڈالنے والوں کیلئے سرنڈر پوائنٹس بھی قائم کر دیئے ہیں جبکہ علاقے کی مسلسل فضائی نگرانی کی جا رہی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق افغان سکیورٹی فورسز سے بھی سرحد سیل کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ افغان سکیورٹی فورسز سے کنڑ، نورستان اور دیگر علاقوں میں ٹی ٹی پی کے ٹھکانے تباہ کرنے کی درخواست بھی کی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 392326
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش