0
Thursday 19 Jun 2014 14:52

لعل شہباز قلندر کے عرس کے دوران شدید گرمی سے 51 زائرین جاں بحق

لعل شہباز قلندر کے عرس کے دوران شدید گرمی سے 51 زائرین جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ حضرت لعل شہباز قلندر کے عرس کے دوران شدید گرمی اور حبس کے باعث آج مزید 8 افراد دم توڑ گئے جس کے بعد گذشتہ 3 روز کے دوران مرنے والوں کی تعداد 51 ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق سہون شریف میں صوفی بزرگ حضرت لعل شہباز قلندر کے 3 روزہ عرس کے پہلے 2 میں شدید گرمی اور حبس کے باعث 43 افراد جاں بحق ہوگئے تھے تاہم شدید گرمی کو برداشت نہ کرتے ہوئے آج مزید 8 افراد دم توڑ گئے جس کے بعد مرنے والوں کی تعداد 51 ہوگئی ہے۔ آج جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت محمد قاسم، محمد اشرف، صفدر حسین، محمد حنیف، محمد اسلم اور محمد عرفان کے نام سے ہوئی ہے تاہم 2 لاشوں کی شناخت نہیں ہو سکی۔ سندھ کے مختلف اضلاع میں شدید گرمی کے باعث ضلعی انتظامیہ کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ حضرت لعل شہباز قلندر کے عرس کے دوران سے زائرین کو گرمی سے بچانے کے لئے خصوصی انتظامات کرتے ہوئے ٹھنڈے پانی سمیت رہائش کے لئے ٹینٹ بھی فراہم کئے جائیں گے تاہم عرس کے دوران ایسا کوئی انتظام نہیں کیا گیا اور ضلعی انتظامیہ کی نااہلی کے باعث قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا۔
خبر کا کوڈ : 393391
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش