0
Thursday 19 Jun 2014 15:17

پشاور، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے گلوکارہ گلناز ہلاک

پشاور، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے گلوکارہ گلناز ہلاک
اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں آج جمعرات کے روز نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پشتو گلوکارہ گل نازعرف مستان جان ہلاک ہوگئی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مسلح افراد نے مقتول گلوکارہ کے گھر میں داخل ہوکر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہ ہلاک ہوگئیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ پشاور کینٹ س متصل گلبرگ کے علاقے میں پیش آیا۔ ہلاک ہونے والی گلوکارہ کے اہلِ خانہ کا کہنا ہے کہ تقریباً 4 مسلح افراد گھر میں داخل ہوئے۔ فائرنگ سے مذکورہ گلوکارہ کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسیں۔ واقعہ کے بعد پولیس نے گل ناز کے بھائی کی شکایت پر مقدمہ درج کرتے ہوئے تفتیش کا عمل شروع کردیا۔ مقتول گلوکارہ کا تعلق مردان سے تھا، وہ پشاور کے علاقے گلبرگ میں کرائے کے مکان میں رہائش پذیر تھیں۔
خبر کا کوڈ : 393410
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش