0
Sunday 22 Jun 2014 00:21

آپریشن ضرب عضب جاری، سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 12 شدت پسند ہلاک

آپریشن ضرب عضب جاری، سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 12 شدت پسند ہلاک
اسلام ٹائمز۔ شمالی وزیرستان کے مختلف علاقوں میں سکیورٹی فورسز نے مختلف کارروائیوں کے دوران مزید غیر ملکیوں سمیت بارہ دہشتگردوں کو ہلاک کردیا جبکہ میر علی اور میران شاہ میں آئی ڈی پیز کے ساتھ فرار ہونے کی کوشش کرنے والے چوبیس مشتبہ افراد کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن ضرب عضب کے دوران دہشتگرد محاصرہ توڑنے کی سرتوڑ کوششیں کر رہے ہیں۔ گذشتہ رات فوج کا محاصرہ توڑنے کی چھ کوششیں ناکام بنائی گئیں۔ محاصرے سے فرار کی کوشش کرنے والے تین مقامی افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے جبکہ گرفتار کئے گئے افراد اپنی شناخت کا کوئی ثبوت پیش نہیں کر سکے۔ دوسری جانب میران شاہ کے نواح میں سکیورٹی فورسز کی جانب سے گن شپ ہیلی کاپٹرز، آرٹلری اور نشانہ بازوں کی مشترکہ کارروائی کی گئی جس کے نتیجے میں دہشتگردوں کے تین مزید ٹھکانے تباہ کر دیئے گئے۔ کارروائی میں اسلحہ اور گولہ بارود کی بڑی مقدار بھی تباہ کر دی گئی۔ دوسری جانب شمالی وزیرستان سے ایف آر بنوں کی طرف آئی ڈی پیز کا انخلا جاری ہے اور اب تک دو لاکھ افراد علاقے سے نقل مکانی کر چکے ہیں جبکہ شمالی وزیرستان سے چار سو افغان خاندان کل سرحدی گاؤں غلام خان سے افغانستان چلے گئے۔
خبر کا کوڈ : 393860
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش