0
Sunday 22 Jun 2014 12:30

اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ، ہر قسم کے جلسے جلوس، ریلیوں پر پابندی

اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ، ہر قسم کے جلسے جلوس، ریلیوں پر پابندی
اسلام ٹائمز۔ عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کی راولپنڈی آمد سے قبل بےنظیر ائیرپورٹ اور اس کے نواح میں ہر قسم کے جلسے جلوسوں، ریلیوں پر پابندی عائد کر دی گئی۔ پولیس ذرائع کے مطابق کسی کو بھی جھنڈے، بنیرز آویزاں کر کے بےنظیر ائیر ورٹ کی طرف نہیں آنے دیا جائیگا۔ ریلی کی صورت میں ائیرپورٹ آنے والوں کو گرفتار کر لیا جائیگا۔ ائیرپورٹ اور اسکے اطراف پر دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق عوامی تحریک کے کارکنوں کو ائیر پورٹس سے روکنے کیلئے پولیس کی 6 ہزار سے زاہد نفری تعینات کی جائے گی جبکہ کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں ہوگی۔ پولیس کے مطابق تمام اقدامات سکیورٹی خدشات کے پیش نظر کیے جا رہے ہیں، خفیہ اداروں نے طاہر القادری کا اسلام آباد سے لاہور تک کا زمینی سفر غیر محفوظ قرار دے دیا۔
خبر کا کوڈ : 394223
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش