0
Wednesday 25 Jun 2014 10:09

پشاور ایئر پورٹ پر فلائٹ آپریشن بحال، طیارے پر فائرنگ کا مقدمہ درج

پشاور ایئر پورٹ پر فلائٹ آپریشن بحال، طیارے پر فائرنگ کا مقدمہ درج
اسلام ٹائمز۔ پشاور ایئر پورٹ کے قریب پی آئی اے کے طیارے پر فائرنگ کے واقعے کے بعد معطل کیا گیا فلائٹ آپریشن بحال کردیا گیا ہے۔ ایئر پورٹ ذرائع کے مطابق فلائٹ آپریشن بحال کیے جانے کے بعد نجی ایئر لائن کی ایک پرواز باچا خان ایئر پورٹ پر لینڈ کرگئی ہے۔ ابوظہبی سے آنے والی اس نجی پرواز میں 160 مسافر سوار ہیں۔ واقعے کے بعد مشتبہ افراد کی تلاش کیلئے نواحی علاقے ماشوخیل اور سلیمان خیل میں جاری سرچ آپریشن ختم کردیا گیا ہے اور علاقےکے تمام راستے کھول دیئےگئے ہیں۔ ایئر پورٹ طیارہ فائرنگ کا مقدمہ تھانہ بڈھ بیر میں نامعلوم افراد کے خلاف درج کرلیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 394877
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش