0
Friday 4 Jul 2014 04:30

مولوی فضل اللہ پاکستان میں موجود ہیں، شاہد اللہ شاہد

مولوی فضل اللہ پاکستان میں موجود ہیں، شاہد اللہ شاہد
اسلام ٹائمز۔ کالعدم تحریک طالبان نے حکومت پاکستان سے بدلہ لینے کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کبھی مذاکرات کے لئے سنجیدہ ہی نہیں تھی۔ حکومت نے مذکرات کے نام پر جو دھوکہ کیا اس پر ہم اسے کبھی معاف نہیں کریں گے اور بدلہ لیں گے۔ برطانوی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان شاہد اللہ شاہد نے کہا کہ شمالی وزیرستان میں سینکڑوں طالبان کی ہلاکت کے حکومتی اور فوجی دعوے غلط ہیں۔ وزیرستان میں ابھی تک فوج کی کارروائیوں میں صرف 12 جنگجو ہلاک ہوئے ہیں اور وہ بھی طالبان نہیں لیکن ہمارے بھائی ہیں۔ شاہد اللہ شاہد نے کہا کہ طالبان نے آج تک افغانستان سمیت کسی بھی حکومت سے کوئی مدد نہیں لی۔ دوران گفتگو کالعدم تحریک طالبان کے ترجمان نے انکشاف کیا کہ مولوی فضل اللہ اس وقت بھی پاکستان کے قبائلی علاقے میں موجو ہیں۔ انہوں نے حکومت کو انتباہ کیا کہ کالعدم تحریک طالبان کے ساتھ حکومت نے مذکرات کے نام پر جو دھوکہ کیا ہے طالبان اسے معاف نہیں کریں گے اور حکومت سے اس کا بدلہ لیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 397192
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش