0
Thursday 10 Jul 2014 20:34

وزیراعظم نواز شریف کا کراچی میں امن و امان کی صورتحال پر اظہار برہمی

وزیراعظم نواز شریف کا کراچی میں امن و امان کی صورتحال پر اظہار برہمی
اسلام ٹائمز۔ کراچی میں امن و امان کی صورتحال پر وزیراعظم نواز شریف برہمی کا اظہار کرتے ہوئے خوب برسے اور کہا کہ گزشتہ اجلاسوں کے صرف ایک فیصلے پر عمل ہوا، پولیس والے مر رہے ہیں، اسلحہ خریدا گیا نہ بلٹ پروف جیکٹس آئیں، وزیراعلیٰ سندھ کو مخاطب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آپ کپتان ہیں روز روز آئی جی تبدیل کریں گے تو نتائج کیسے ملیں گے۔ وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت گورنر ہاؤس میں کراچی میں امن و امان سے متعلق اہم اجلاس ہوا جس میں وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ، گورنر سندھ عشرت العباد خان، کور کمانڈر کراچی، ڈی جی رینجرز، قائم مقام آئی جی سندھ، وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سمیت اہم شخصیات نے شرکت کی۔ اجلاس میں وزیراعظم نواز شریف خوب گرجے برسے، ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ اجلاسوں کے 10 میں سے 9 فیصلوں پر تو عمل ہی نہیں ہوا، پھر امن کیسے قائم ہو سکتا ہے۔

سندھ میں آئی جی پولیس تعینات نہ ہونے پر بھی وزیراعظم کا پارہ ہائی ہوا، وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کو مخاطب کرکے بولے کہ شاہ صاحب آپ نے آئی جی کی خدمات بھی وفاق کو واپس کر دیں، آپ کپتان ہیں روز روز آئی جی تبدیل کریں گے تو نتائج کیسے ملیں گے۔ وزیراعظم نواز شریف نے کراچی امن و امان کی صورتحال پر حالات سنے تو ان کی برہمی دیکھنے والی تھی، وزیراعلیٰ کو مخاطب کیا اور کہا گزشتہ اجلاس میں 10 فیصلے ہوئے لیکن عملدرآمد ہوا صرف ایک پر، سوائے ریڈ وارنٹ کے باقی 9 فیصلوں پر کوئی پیشرفت نہیں ہوسکی۔ انہوں نے کہا کہ پی پی او کورٹ فعال ہوئی، نہ انسداد دہشت گردی عدالتیں ملیر کینٹ منتقل کی گئیں، ہائی سیکیورٹی جیل کی تعمیر شروع ہوئی نہ اسلحہ کی خریداری۔ وزیراعظم قائم علی شاہ سے بولے کہ آپ نے آئی جی کی خدمات بھی وفاق کو دے دیں، شاہ صاحب آپ کپتان ہیں، روز روز آئی جی بدلیں گے تو نتائج کیسے ملیں گے، انہوں نے شہر میں پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ کو بھی افسوسناک قرار دیا۔
خبر کا کوڈ : 398686
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش