0
Thursday 24 Jul 2014 22:21

کراچی، مبارک کاظمی ایڈووکیٹ کی ٹارگٹ کلنگ کیخلاف وکلا کا عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ

کراچی، مبارک کاظمی ایڈووکیٹ کی ٹارگٹ کلنگ کیخلاف وکلا کا عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں دہشتگردوں کے ہاتھوں مبارک رضا کاظمی ایڈووکیٹ کی ٹارگٹ کلنگ کے خلاف وکلاء برادری نے احتجاج کرتے ہوئے عدالتی کارروائیوں کا بائیکاٹ کیا۔ اطلاعات کے مطابق کراچی میں ایڈووکیٹ مبارک رضا کاظمی کے قتل کے خلاف وکلاء برادری نے ماتحت عدلیہ اور سندھ ہائی کورٹ میں عدالتی امور کا بائیکاٹ کیا۔ وکلا کی جانب سے احتجاج کے باعث ہزاروں مقدمات التوا کا شکار ہوگئے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز دہشتگردوں نے ایڈووکیٹ مبارک رضا کاظمی کو گلشن اقبال 13 ڈی ٹو میں ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا تھا، مقتول معروف عالم دین علامہ طالب جوہری کے داماد بھی تھے۔
خبر کا کوڈ : 401331
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش