0
Thursday 31 Jul 2014 12:10
انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں کہاں ہیں؟

اقوام متحدہ اسرائیلی جارحیت رکوانے کیلئے اپنی فورسز فوری غزہ بھجوائے، رحمان ملک

اقوام متحدہ اسرائیلی جارحیت رکوانے کیلئے اپنی فورسز فوری غزہ بھجوائے، رحمان ملک
اسلام ٹائمز۔ سابق وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی بربریت کی انتہا ہوگئی، اقوام متحدہ اسرائیلی جارحیت رکوانے کے لئے اپنی فورسز غزہ بھجوائے۔ سابق وزیر داخلہ نے اسلام آباد میں فلسطینی سفارتخانے کا دورہ کیا اور فلسطینی حکام سے غزہ میں ہونے والی صیہونی بربریت پر اظہار یکجہتی کیا۔ انہوں نے فلسطینی سفیر ولید ابو علی کو یقین دلایا کہ پوری پاکستانی قوم اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے اور اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کرتی ہے۔ رحمان ملک نے مطالبہ کیا کہ پاکستان یو این فورسز غزہ میں بھیجنے کے لئے اقوام متحدہ میں قرارداد پیش کرے۔ دوسری جانب فلسطینی سفیر ولید ابو علی کا کہنا تھا کہ اسرائیلی افواج نہتے فلسطینیوں کو نشانہ بنا رہی ہے جبکہ سفاکیت کے دوران 1300 سے زائد افراد کو شہید کیا جا چکا ہے لہذا دنیا کو اسرائیلی مظالم بند کرانے کے لئے کردار ادا کرنا چاہیے۔

دیگر ذرائع کے مطابق سابق وفاقی وزیر داخلہ سینیٹر رحمان ملک نے غزہ میں فوری یو این فورسز بھیجنے کا مطالبہ کر دیا، کہتے ہیں اسرائیل نہتے فلسطینیوں پر مظالم کر رہا ہے، انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں کہاں ہیں؟ سینیٹر رحمان ملک نے فلسطینیوں بھائیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے اسلام ایباد میں فلسطینی سفارتخانے کا دورہ کیا۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سینیٹر رحمان ملک کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام کی جانب سے اسرائیلی مظالم اور بربریت کی مذمت کرتا ہوں، پاکستان یو این فورسز غزہ بھیجنے کیلئے قرار داد پاس کرائے۔ انھوں نے کہا کہ اسرائیل فلسطینیوں پر مظالم کی انتہاء کر رہا ہے، انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں کہاں کھڑی ہیں، اگر یورپ میں کچھ ہو تو یو این فورسز فوری حرکت میں آ جاتی ہیں۔ رحمان ملک نے فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم روکنے کیلئے یو این فورسز فوری غزہ بھیجنے کا مطالبہ کیا۔ دعائیہ تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ پانچ اگست کو فلسطینیوں عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے آل پارٹیز کانفرنس اسلام آباد میں بلائی ہے، جس میں سب کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ اس موقع پر شہید اور زخمی فلسطینی بھائیوں کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔
خبر کا کوڈ : 402294
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش