0
Saturday 2 Aug 2014 14:31

کراچی، مزید 3 لاشیں ملنے کے بعد سمندر میں ڈوب کر مرنے والوں کی تعداد 39 ہوگئی

کراچی، مزید 3 لاشیں ملنے کے بعد سمندر میں ڈوب کر مرنے والوں کی تعداد 39 ہوگئی
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں عیدالفطر کے دوران تفریح کی غرض سے آنے والوں کو نگلنے والے سمندر نے آج بھی 3 لاشیں اگل دیں جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 39 ہوگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں عیدالفطر کے چھٹیوں کے دوران مختلف ساحلوں پر ڈوبنے والے لوگوں کی لاشیں تلاش کرنے کے لئے سرچ آپریشن جاری ہے۔ ریسکیو رضاکاروں کو آج منوڑا کے ساحل سے 2 جبکہ سی ویو کے قریب سے ایک لاش ملی ہے، ملنے والی لاشوں میں سے ایک بچے کی ہے۔ تینوں لاشوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے جہاں کئی لاپتہ افراد کے اہل خانہ اپنے پیاروں کی لاشوں کے لئے آزردہ حال بیٹھے ہیں۔ واضح رہے کہ عیدالفطر کے دوران ساحل سمندر میں نہاتے ہوئے کئی افراد ڈوب گئے تھے۔
خبر کا کوڈ : 402571
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش