0
Thursday 7 Aug 2014 15:23

اسلام آباد کو انقلابیوں اور فسادیوں کےحوالے نہیں کرسکتے، سعد رفیق

اسلام آباد کو انقلابیوں اور فسادیوں کےحوالے نہیں کرسکتے، سعد رفیق
اسلام ٹائمز۔ حکومت آزادی مارچ اور انقلاب مارچ سے نمٹنے کیلئے تیار ہوگئی، وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے واضح کیا ہے کہ اسلام آباد کو نام نہاد انقلابیوں اور فسادیوں کے حوالے نہیں کر سکتے، احتجاجی سیاست سے معیشت پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں، عمران خان کے ساتھ معاملات بات چیت سے حل کرنا چاہتے ہیں۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں سعد رفیق نے کہا کہ تمام مسائل کا سیاسی حل چاہتے ہیں، سیاسی مشاورت جاری رکھیں گے، عمران خان کو مشورہ ہے کہ سازشوں سے ہوشیار رہیں اور دوسروں کی باتوں میں نہ آئیں، عمران خان جمہوری لیڈر ہیں جمہوری رویہ اختیار کریں۔ سعد رفیق نے کہا کہ حکومت نے نام نہاد آزادی مارچ اور لانگ مارچ سے نمٹنے کی حکمت عملی مرتب کرلی ہے تاہم چاہتے ہیں کہ معاملات کو سیاسی طور پر حل کیا جائے۔ وزیر ریلوے نے کہا کہ یوم آذای پر پوری قوم کو تقسیم کرنے کی کوشش نہیں کی جانی چاہئے، احتجاجی سیاست کے باعث معیشت پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ طاہرالقادری سے بھی بات چیت کے لئے تیار ہیں، طاہرالقادری کو انصاف کیلئے جوڈیشل کمیشن جانا چاہیئے تاکہ انکے تحفظات دور ہوں، انھیں اشتعال انگیز بیانات سے گریز کرنا چاہیئے، اشتعال انگیز بیانات سے ان کے اپنے کارکنوں میں اشتعال بڑھ رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 403551
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش