0
Saturday 16 Oct 2010 10:42

پاکستان میں معاشی اصلاحات کی جائیں،فرینڈز آف پاکستان

پاکستان میں معاشی اصلاحات کی جائیں،فرینڈز آف پاکستان
برسلز:اسلام ٹائمز-جنگ نیوز کے مطابق فرینڈز آف ڈیموکریٹک پاکستان کا کہنا ہے کہ عالمی برادری اقتصادی مسائل سے نمٹنے کیلئے پاکستان کو بھرپور تعاون فراہم کرے گی،تاہم پاکستان پر زور دیا کہ وہ معاشی اصلاحات اور مقامی وسائل میں اضافے کے لیے اقدامات کرے۔فرینڈز آف ڈیموکریٹک پاکستان کا تیسرا وزارتی اجلاس برسلز میں ہوا،جس کے اختتام پر جاری ہونے والے 17 نکاتی اعلامیے میں کہا گیا کہ عالمی برادری اقتصادی مسائل سے نمٹنے کیلئے پاکستان کو بھرپور تعاون فراہم کرے گی،تاہم اجلاس کے شرکاء کا کہنا تھا کہ پاکستان کو معاشی استحکام اور اقتصادی بحالی کے لئے اصلاحات لانا ہوں گی اور مقامی وسائل میں اضافے کیلئے ٹیکس کی بنیاد کو بڑھانا ہو گا۔مشترکہ اعلامیے میں تجارتی مراعات کے لئے یورپی یونین کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیا گیا۔ 
وزارتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان مشکل فیصلے کرنے سے نہیں گھبرائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ فلڈ ٹیکس زیر غور ہے اور متاثرین کیلئے ملنے والی امداد امانت ہے،جس کا استعمال بھی شفاف ہو گا۔شاہ محمود قریشی نے دوست ممالک سے اپیل کی کہ یورپی یونین کی طرح وہ بھی مراعات دیں۔ان کا کہنا تھا کہ بد انتظامی کے باعث بجلی کا بحران پیدا ہوا،آبی وسائل سے پاکستان 40 ہزار میگا واٹ تک بجلی پیدا کرسکتا ہے۔وزارتی اجلاس کی صدارت وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ کیتھرین ایشٹن نے مشترکہ طور پر کی۔اجلاس میں آئندہ ماہ کی 14 اور 15 تاریخ کو اسلام آباد میں ہونے والے پاکستان ڈویلپمنٹ فورم کے اجلاس کو بھی اہم قرار دیا گیا۔









خبر کا کوڈ : 40480
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش