0
Saturday 16 Oct 2010 10:53

ججز بحالی کا فیصلہ کوئی واپس نہیں لے سکتا،سپریم کورٹ

ججز بحالی کا فیصلہ کوئی واپس نہیں لے سکتا،سپریم کورٹ
اسلام آباد:اسلام ٹائمز-اے آر وائی نیوز کے مطابق سپریم کورٹ نے ایگزیکٹو آرڈر واپس لینے کی خبر سے متعلق سماعت کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا۔کوئی آئینی یا انتظامی عہدے دار ججز کی بحالی کا فیصلہ واپس نہیں لے سکتا،ایسا کرنے والے پر آرٹیکل چھ کا اطلاق ہو گا۔چیف جسٹس کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے سترہ رکنی بینچ نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ نجی ٹی وی چینلز نے یہ خبر نشر کی کہ ججز کی بحالی کا نوٹیفیکیشن منسوخ کیا جا سکتا ہے،جس پر اٹارنی جنرل کا موقف تھا کہ حکومت عدلیہ کا احترام کر تی ہے اور اس کا ایسا کوئی ارادہ نہیں،مذکورہ خبر غلط اور بے بنیاد ہے،جس کی تحقیقات ہونی چائیے،عدالت نے قرار دیا کہ اٹارنی جنرل کا زبانی بیان تسلی بخش نہیں تھا،انہیں کہا گیا کہ وہ وزیراعظم کا تحریری دستخط شدہ بیان اس حوالے سے عدالت میں پیش کریں۔
فیصلے میں کہا گیا ہے ماضی میں بھی جب عدالت اہم مقدمات کی سماعت کر رہی تھی تو دو نومبر کو بھی ایسی خبریں سننے میں آئی اور اب بھی جب سے عدالت اہم مقدمات کی سماعت کر رہی ہے مختلف طریقوں سے عدالت پر دباؤ ڈالے کی کوششیں کی جاری ہیں۔

خبر کا کوڈ : 40486
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش