0
Monday 18 Aug 2014 10:31

عالم اسلام فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم کیخلاف لائحہ عمل بنائے، ترابی

عالم اسلام فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم کیخلاف لائحہ عمل بنائے، ترابی
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی آزاد کشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ فلسطین میں اسرائیل جو ظلم ڈھا رہا ہے اس پر ہمارے دل خون کے آنسو ورتے ہیں، بے گناہ فلسطینیوں کو شہید کیا جا رہا ہے۔ وزیراعظم پاکستان او آئی سی کا سربراہی اجلاس بلانے کی اپیل کریں اور عالم اسلام فلسطینیوں پر جاری ظلم و ستم کے خلاف لائحہ عمل اپنائے۔ پاکستان کے موجودہ حالات پر ہمیں شدید تشویش ہے۔ جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کا ملک کو بحران سے نکالنے کے لیے کردار قابل تحسین ہے۔ حکومت پاکستان کو سیاسی جماعتوں کی جائز اصلاحات کے مطالبات پر غور کرنا چاہیے۔ طاہر القادری کا گلگت بلتستان کو صوبہ بنانے کا مطالبہ سمجھ سے بالاتر ہے، کشمیر کے علیحدہ تشخص کو مجروح نہیں ہونے دیں گے۔ طاہر القادری کے اس مطالبے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے گذشتہ روز سینٹرل پریس کلب مظفرآباد میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ 

انھوں نے کہاکہ جماعت اسلامی ملک بھرمیں فلسطینی بھائیوں سے ہفتہ اظہار یکجہتی منا رہی ہے۔ اسرائیل ایک سازش کے تحت وجود میں آیا ہے جس نے فلسطینیوں پر عرصہ حیات تنگ کر رکھا ہے۔ پاکستان کے کسی بھی حکمران نے آج تک اسرائیل کو تسلیم نہیں کیا ہے یہ نظریہ پاکستان کی بدولت ہے۔ ترابی نے کہا کہ فلسطینیوں پر ظلم و ستم پر عالم اسلام کی خاموشی افسوس ناک ہے۔
خبر کا کوڈ : 405322
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش