0
Sunday 24 Aug 2014 17:39

سیاسی پنڈٹ پرامن احتجاج کو سبوتاژ کرنیکی سازش سے باز رہیں، ڈاکٹر زاہد قادری

سیاسی پنڈٹ پرامن احتجاج کو سبوتاژ کرنیکی سازش سے باز رہیں، ڈاکٹر زاہد قادری
اسلام ٹائمز۔ سیاسی پنڈٹ پرامن احتجاج کو سبوتاژ کرنے کی سازش سے باز رہیں۔ پرامن احتجاج کو صوفی محمد کی دہشتگردی کے ساتھ ملانا کسی صورت درست نہیں۔ ریاست اور ظالم حکومت کے خلاف جدوجہدکے درمیان فرق کو سمجھا جانا چاہیے۔ آئین اور قانون کے دائرے میں رہ کر پرامن جدوجہد کرنا بغاوت نہیں جمہوریت ہے۔ معاملات کو اُلجھانے کی بجائے حکومت کو آئینی مطالبات ماننے پر آمادہ کیا جائے۔ سیاسی بحران کے ضمن میں ملک میں فرقہ واریت کی آگ بھڑکانے کی سازش کامیاب ہونے نہیں دیں گے۔ قومی مفاد کیلئے جاری پرامن احتجاج کیخلاف طاقت کا استعمال برداشت نہیں کریں گے۔ طالبان کی حامی قوتوں کا پُرامن مارچ کیخلاف اتحاد تشویشناک ہے قانون نافذ کرنے والے ریاستی ادارے فوری طور پر نوٹس لیں۔ سانحہ ماڈل ٹاؤن کی ایف آئی آر پاکستان عوامی تحریک کی مدعیت میں درج کی جائے۔

ان خیالات کا اظہار پاکستان سُنی تحریک کے صوبائی رہنما ڈاکٹر زاہد حبیب قادری نے ملکی سیاسی صورتحال پر اپنے ایک بیان میں کیا۔ ڈاکٹر زاہد حبیب قادری نے کہا کہ قیام پاکستان کے مخالفین قوم کو گمراہ کرنے کے لیے ایک مرتبہ پھر اکٹھے ہوگئے ہیں۔ صوفیاء کے ماننے والے آئین اورقانون کی بالادستی پریقین رکھتے ہیں۔ ظلم اورزیادتی کی سرکارکو جمہوریت کانام دینادرست نہیں۔ سیاسی انتہاپسندی ملک کے لیے زہرقاتل ہے۔ حکومت مزاحمت کی بجائے مفاہمت کاراستہ اختیارکرکے سیاسی بحران کو فوری حل کرنے کی سبیل نکالے۔ ذاتی مفادپر قومی مفادکو کسی صورت قربان نہ کیاجائے۔
خبر کا کوڈ : 406457
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش