0
Tuesday 26 Aug 2014 23:15

نواز حکومت کو مسئلے کا حل نکالنا ہوگا چاہے کوئی بھی قربانی دینی پڑے، فاروق ستار

نواز حکومت کو مسئلے کا حل نکالنا ہوگا چاہے کوئی بھی قربانی دینی پڑے، فاروق ستار
اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ کے مرکزی رہنما اور رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ اب نواز حکومت کو اپنی انا ایک طرف رکھ کر مسئلے کا حل نکالنا ہوگا چاہے اس کے لئے کوئی بھی قربانی دینی پڑے۔ کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ اگر موجودہ سیاسی بحران حل کرنے کیلئے ہم نے بردباری اور ذمہ داری کا مظاہرہ نہ کیا تو ملک کا نقصان ہوگا اور یہ بات مارچ شروع ہونے سے پہلے الطاف حسین بھی بول چکے ہیں، انہوں نے احتجاج کرنے والوں سے بھی سیاسی راستے کے لئے گنجائش نکالنے کا کہا اور اب یہی بات حکومت سے بھی بول رہے ہیں۔ فاروق ستار نے کہا کہ ہم نے مسائل حل کرنے کی بہت کوششیں کی لیکن مایوس ہوگئے، اب اگر اس مسئلے کا کوئی حل نکال سکتا ہے تو وہ صرف حکومت ہی نکال سکتی ہے۔ انہں نے مزیدکہا کہ ناز حکومت کو اپنی انا ایک طرف رکھ کر اس مسئلے کا حل نکالنا ہوگا چاہے اس کیلئے کوئی بھی قربانی دینی پڑے۔
خبر کا کوڈ : 406821
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش