0
Sunday 31 Aug 2014 01:15

دہشت گردوں کو ملک بھر سے تلاش کر کے ختم کرینگے، جنرل راحیل

دہشت گردوں کو ملک بھر سے تلاش کر کے ختم کرینگے، جنرل راحیل
اسلام ٹائمز۔ پاک آرمی کے سپیشل سروسز گروپ کے ٹریننگ سنٹر چراٹ میں پاک، چین کمانڈوز کی مشترکہ فیلڈ ٹریننگ مشق کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ اس قسم کی مشترکہ تربیتی مشقوں سے پیشہ ورانہ مہارت میں اضافہ اور آپریشنل تیاری میں بہت زیادہ مدد ملتی ہے، یہ تربیت دہشت گردی کے خلاف دونوں افواج کی اہلیت میں اضافہ کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ماہر اور پیشہ ور افواج ملک سے دہشت گردوں کا صفایا کر سکتی ہے۔ انہوں نے اس امر کا اعادہ کیا کہ پاکستان اور چین کی افواج کے درمیان خصوصی تعلقات استوار ہیں جو وقت گزرنے کے ساتھ مضبوط تر ہو رہے ہیں۔ بعد ازاں ایس ایس جی دستوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ بالخصوص آپریشن ضرب عضب میں ان کی غیر معمولی کارکردگی کو سراہا۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ اس قسم کے اعلیٰ معیار اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے حامل دستوں کے ساتھ ہم تمام دہشت گردوں کا حتیٰ کہ نہایت دور افتادہ اور پر خطر علاقوں سے بھی صفایا کریں گے۔  

آئی ایس پی آر کے مطابق تین ہفتے پر محیط عسکری تربیتی مشق واریئر 2014ء پاکستان اور چین کی اسپیشل آپریشن فورسز کی مشترکہ انسداد دہشت گردی ٹریننگ پر مرکوز رہی جس میں اسپیشل سروسز کی فضا سے زمین پر اترنے اور ہیلی کاپٹر کے ذریعے زمین سے اوپر اٹھانے کی صلاحیت، تلاش اور ریسکیو اور دہشت گردوں کے مضبوط ٹھکانوں کے خلاف کارروائی شامل تھی۔ چیف آف آرمی اسٹاف نے دونوں افواج کے شرکا کو ان کی مشترکہ تربیتی مشق کی کامیاب تکمیل پر مبارکباد دیتے ہوئے جوانوں کے بلند حوصلے، جرأت اور پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا۔
خبر کا کوڈ : 407453
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش