0
Sunday 31 Aug 2014 09:01

سرحدوں کو جنگ کا میدان نہیں بننے دیں گے، ضرورت پڑی تو سڑکوں پر آئیں گے، محبوبہ مفتی

سرحدوں کو جنگ کا میدان نہیں بننے دیں گے، ضرورت پڑی تو سڑکوں پر آئیں گے، محبوبہ مفتی
اسلام ٹائمز۔ پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ ہم ریاست جموں و کشمیر کی سرحدوں کو جنگ کا میدان نہیں بننے دیں گے اور اگر ضرورت پڑی تو ہم سڑکوں پر بھی نکل آئیں گے، مخطوط سرکار نے امن عمل کو آگے لے جانے کے بجائے اُس کی طرف کوئی دھیان نہیں دیا گیا اور یہی وجہ ہے کہ سرحدوں پر ایسا ماحول پیدا ہو گیا ہے کہ ہمیں سمجھ نہیں آرہی ہے کیا ہوا؟ جب ہماری سرکار تھی تب ہم نے امن عمل کو شروع کرنے کے لئے دن رات ایک کیا اور اب ایسا کیوں ہو رہا ہے کہ بات چیت نہیں کی جاتی، محبوبہ مفتی اسمبلی کے باہر نامہ نگاروں سے بات چیت کر رہی تھی، انہوں نے کہا کہ ریاست جموں و کشمیر کے سرحدی علاقوں میں ایک مرتبہ پھر گولہ باری ہو رہی ہے جس کی وجہ سے کئی ایک لوگ لقمہ اجل اور کئی ایک زخمی ہوئے ہیں، انہوں نے کہا کہ ہم ریاست کی سرحدوں کو جنگ کا میدان نہیں بننے دیں گے اور اگر اس کے لئے ہمیں سڑکوں پر بھی آنا پڑے تو ہم گریز نہیں کریں گے، محبوبہ مفتی نے کہا کہ مفتی سرکار نے 2003ء میں ہندستان اور پاکستان کے درمیان آپسی روابط مضبوط کرنے کے لئے پل کی حثیت سے کام کیا لیکن اب افسوس ہو رہا ہے کہ موجود نیشنل کانفرنس اور کانگریس مخلوط سرکار نے امن عمل کو آگے لے جانے میں کوئی دلچسپی نہیں دکھائی، جو تجارت کے لحاظ سے ہم نے راستے کھولے تھے، مزید راستے کھولنے کے بجائے کھولے گئے راستوں کو بند کیا جا رہا ہے، محبوبہ مفتی نے کہا کہ موجود ہ مخلوط سرکار نے پوری ریاست کا ستیا ناس کر دیا ہے اور یہی وجہ ہے کہ اب آر پار جنگ کی بات کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر مخلوط سرکار نے آر پار رشتے بحال کرنے کے حوالے سے بات کی ہوتی تو آج ایسا نہیں ہوتا۔ اُن کا کہنا تھا کہ صرف بے گناہوں کا قتل کیا جا رہا ہے، بے گناہوں کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے انہیں سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا جا رہا ہے۔ محبوبہ مفتی نے کہا کہ آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت کی طرف سے حالیہ دنوں دئے گئے بیان پر شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہ آج ایسا نہ ہوتا اگر مرکز میں کانگریس سرکار اور کشمیر میں مخلوطسرکار نے غلطی نہ کی ہوتی ان کی ہار سے اب ایسی پارٹی کی جیت ہوئی ہے جو اب افراتفری پھیلا رہی ہے اور رام مندر کی بات کر رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 407480
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش