0
Tuesday 2 Sep 2014 08:55

آئی جی سندھ طاہر عالم آئی جی آپریشن اسلام آباد پولیس تعینات

آئی جی سندھ طاہر عالم آئی جی آپریشن اسلام آباد پولیس تعینات
اسلام ٹائمز۔ دھرنوں کے باعث وفاقی دارالحکومت کا حساس علاقہ ریڈ زون فری زون بن چکا ہے۔ حالیہ دھرنوں کے بعد اسلام آباد پولیس کے یکے بعد دیگرے تین پولیس افسر تبدیل کئے جا چکے ہیں۔ ایس ایس پی اسلام آباد عصمت اللہ جونیجو کی مظاہرین کے ہاتھوں پٹائی کے بعد اسلام آباد پولیس کی سربراہی آئی جی سندھ طاہر عالم کو آئی جی آپریشن اسلام آباد پولیس تعینات کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پولیس مظاہرین کا مقابلہ کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے۔ پنجاب پولیس کی ڈی ایس پی خدیجہ تسنیم کے مستعفیٰ ہونے کے بعد پولیس افسران کا مورال انتہائی پست دیکھا گیا اور ایک کے بعد ایک پولیس افسر مستعفی ہوتا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس سروس نے حکومت اور وزارت داخلہ کی جانب سے مظاہرین کے خلاف سخت اقدامات اٹھانے سے انکار کر دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 407831
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش