0
Thursday 4 Sep 2014 00:17

انقلابیوں نے 31 سرکاری ویب سائیٹس ہیک کر لیں، وزیر اعظم کے استعفیٰ کا مطالبہ

انقلابیوں نے 31  سرکاری ویب سائیٹس ہیک کر لیں، وزیر اعظم کے استعفیٰ کا مطالبہ
اسلام ٹائمز۔ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے بعد صدر پاکستان، پنجاب حکومت اور پر ائیوٹائزیشن کمیشن سمیت 31 ویب سائٹس کو نامعلوم ہیکرز نے ہیک کر لیا ہے، جبکہ بعض ویب سائٹس کو ہیک کرنے کے لئے حملے بھی ہوئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق صدر پاکستان، پنجاب حکو مت اور پرائیوٹائزیشن کمیشن، حکومت پاکستان، وزارت ٹیکساٹل، وزارت پٹرولیم سمیت 31 ویب سائٹس کو ہیک کیا گیا ہے، لیکن بعض کو متعلقہ اداروں نے بحال کر لیا، جبکہ اکثر تاحال بند ہیں اور کئی ویب سائٹس کو بند کر نے کے لئے ہیکرز نے ان پر حملے بھی کیے ہیں اور ہیک کی جانے والی ویب سائٹس پر وزیر اعظم نوازشریف سے استعفے کا مطالبہ کیا گیا ہے اور دھرنے والے کارکنوں پر پولیس تشدد کی بھی مذمت کی گئی۔
خبر کا کوڈ : 408129
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش