0
Thursday 4 Sep 2014 17:07
یہ درست ہے کہ نواز شریف سے غلطیاں ہوئیں

جوڈیشل کمیشن چار ماہ پہلے بنتا تو آج یہ حالت نہ ہوتی، اسفندیار ولی

جوڈیشل کمیشن چار ماہ پہلے بنتا تو آج یہ حالت نہ ہوتی، اسفندیار ولی
اسلام ٹائمز۔ عوامی نیشنل پارٹی کے صدر اسفندیار ولی خان نے کہا ہے کہ شمالی وزیرستان سے نقل مکانی کرنے والے لاکھوں آئی ڈی پیز مصیبت میں ہیں اور بچے مر رہے ہیں، ہمارے وزیر اعلیٰ ناچ گانوں میں مصروف ہیں۔ بہانے نہیں چلیں گے، آؤ اور عوام سے کئے گئے اپنے وعدے پورے کرو۔ ولی باغ چارسدہ میں اے این پی کے تھنک ٹینک کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے اسفندیار ولی خان نے کہا کہ یہ درست ہے کہ نواز شریف سے غلطیاں ہوئیں، جوڈیشل کمیشن چار ماہ پہلے بنتا، تو آج یہ حالت نہ ہوتی، لیکن اس غلطی کی بنیاد پر ملک کا نظام لپیٹا نہیں جاسکتا۔ اسفندیار ولی کا کہنا تھا کہ دھاندلی کی بنیاد پر قومی اسمبلی سے استعفیٰ دینے والے اپنی صوبائی حکومت کو کیوں بچا رہے ہیں۔؟ اگر دھاندلی ہوئی ہے تو اس صوبے میں اے این پی کے ساتھ ہوئی ہے، مگر ہم نے دھرنا نہیں دیا۔ اسفندیار ولی کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت بھی لڑائی میں اتنا پھنس گئی ہے کہ آئی ڈی پیز کو بھول گئی، استعفیٰ دینے والے عوام کے مینڈیٹ کی توہین کر رہے ہیں، آئین، جمہوریت اور پارلیمنٹ الگ چیزیں ہیں اور حقوق کی جنگ الگ چیز ہے، ہم حقوق کی جنگ کئی پشتوں سے لڑ رہے ہیں اور آئندہ بھی لڑیں گے۔
خبر کا کوڈ : 408230
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش