0
Sunday 7 Sep 2014 18:58

علامہ اکبر کمیلی کی شہادت حکومت کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے، اطہر عمران

علامہ اکبر کمیلی کی شہادت حکومت کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے، اطہر عمران
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر اطہر عمران طاہر نے کراچی میں شیعہ ٹارگٹ کلنگ کے حالیہ سانحہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ علامہ عباس کمیلی کے فرزند علامہ اکبر کی شہادت حکومتی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ کراچی میں آئے روز ایک منظم سازش کے تحت اہل تشیع ٹیچرز، اسکالرز، ڈاکٹرز اور انجینئرز کو ٹارگٹ کیا جا رہا ہے، علامہ اکبر کمیلی کا قتل بھی اسی سازش کا حصہ ہے۔ مرکزی صدر نے حالیہ واقعہ پر انتہائی دلی افسوس و رنج کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ علامہ اکبر کی شہادت کی ذمہ دار سندھ حکومت ہے۔ حکومت اور سکیورٹی اداروں کو دہشت گردی کے روک تھام کے لئے عملی اقدامات کرنے ہونگے اور علامہ کے قاتلوں کو فی الفور گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ دہشت گردی کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔
خبر کا کوڈ : 408651
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش