0
Thursday 11 Sep 2014 22:58

بولان میں ریلوے ٹریک پر دھماکے، ٹریک کو نقصان

بولان میں ریلوے ٹریک پر دھماکے، ٹریک کو نقصان
اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے ضلع بولان میں ریلوے ٹریک پر دھماکے کے نتیجے میں ایک فٹ ٹریک کو نقصان پہنچا ہے تاہم ٹرینوں کی آمد ورفت متاثر نہیں ہوئی ہے۔ ریلوے ذرائع کے مطابق ریلوے ٹریک پر دھماکہ بولان کے علاقے بالا ناڈی میں پیش آیا، جہاں نامعلوم افراد نے دھماکہ خیز مواد نصب کر رکھا تھا۔ دھماکے کے نتیجے میں ایک فٹ ٹریک تباہ ہوگیا۔ اس دوران ٹرینوں کی موومنٹ نہ ہونے کی وجہ سے آمدورفت متاثر نہیں ہوئی ہے۔ تاہم سکھر ڈویژن سے ریلوے کا عملہ دھماکے کی جگہ پہنچ گیا ہے اور ٹریک کی مرمت کا کام جاری ہے اور جلد ہی مکمل کرلیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 409277
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش