0
Thursday 18 Sep 2014 15:44

پاک چین تعلقات نہایت مضبوط ہیں، چینی صدر جلد پاکستان آنے کے خواہشمند ہیں، دفتر خارجہ

پاک چین تعلقات نہایت مضبوط ہیں، چینی صدر جلد پاکستان آنے کے خواہشمند ہیں، دفتر خارجہ
اسلام ٹائمز۔ ترجمان دفتر خارجہ تسنیم اسلم  کا کہنا ہے کہ پاک چین تعلقات نہایت مضبوط ہیں، چینی صدر جلد پاکستان آنے کے خواہشمند ہیں، ترجمان کہتی ہیں کہ دہشتگرد حملے پر افغانستان سے احتجاج کیا ہے، طاہرالقادری سے کچھ سفارتکاروں کی ملاقات دفتر خارجہ کے علم میں نہیں۔ اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ دہشتگرد حملے پر پاکستان نے افغانستان سے احتجاج کیا ہے، پاکستان ایک اہم اور ذمہ دار ملک ہے، افغانستان سے دہشتگردوں کے ٹھکانے تباہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے، ترجمان کا کہنا تھا کہ فرانسیسی سفارتخانے کی حفاظتی دیوار کی تعمیر خلاف قانون تھی جسے سی ڈی اے نے روک دیا، ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ طاہرالقادری سے کچھ سفارتکاروں کی ملاقات دفتر خارجہ کے علم میں نہیں۔ انہوں نے بتایا کہ متحدہ عرب امارات کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ موجود ہے، تاہم متحدہ عرب امارات کے ساتھ ابھی تک کسی قیدی کا تبادلہ نہیں ہوا۔ ترجمان نے کہا کہ چینی صدر کے دورہ پاکستان کے التوا سے دوطرفہ تعلقات پر منفی اثرات مرتب نہیں ہوں گے۔ ایک سوال پر تسنیم اسلم کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں وزیراعظم کی نمائندگی کے بارے ابھی فیصلہ نہیں ہوا۔ پاک بھارت وزرائے اعظم کی متوقع ملاقات کے بارے میں انھوں نے کہا کہ ایسے مواقع پر عالمی رہنماؤں کی ملاقاتیں ہوتی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 410325
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش