0
Thursday 18 Sep 2014 17:34

بنوں میں پولیس چوکی پر دہشتگردوں کے حملے میں 2 اہلکار شہید، 3 حملہ آور بھی ہلاک

بنوں میں پولیس چوکی پر دہشتگردوں کے حملے میں 2 اہلکار شہید، 3 حملہ آور بھی ہلاک
اسلام ٹائمز۔ تھانہ ہوید میں پولیس چوکی پر دہشت گردوں کے حملے میں 2 اہلکار شہید جب کہ جوابی کارروائی میں 3 حملہ آور بھی مارے گئے۔ ذرائع کے مطابق بنوں کے ہوید پولیس چوکی پر شدت پسندوں نے اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 2 اہلکار شہید ہو گئے۔ پولیس کی جوابی کارروائی میں 3 حملہ آور بھی مارے گئے جب کہ دہشت گرد اپنے 2 ساتھیوں کی لاشیں بھی ساتھ لے گئے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ علاقے کا محاصرہ کر کے ملزمان کی گرفتار ی کے لئے چھاپہ مار کارروئیاں شروع کر دی گئی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 410337
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش