0
Thursday 25 Sep 2014 18:22

پی ٹی آئی سے خیبرپختونخوا کی حکومت نہیں سنبھالی جارہی، ماروی میمن

پی ٹی آئی سے خیبرپختونخوا کی حکومت نہیں سنبھالی جارہی، ماروی میمن
اسلام ٹائمز۔ وفاقی حکومت نے خیبر پختونخوا حکومت کی کارکردگی سے متعلق وائٹ پیپر جاری کر دیا ہے اور کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف سے کے پی کے کی حکومت نہیں سنبھالی جا رہی۔چیئر پرسن قائمہ کمیٹی اطلاعات ماروی میمن نے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف نے خیبر پختونخوا میں تبدیلی کے نام پر دھوکہ دیا ہے اور اسلام آباد میں کنٹینر میں بیٹھ کر لوگوں کو گمراہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی دوسرے صوبوں پر نظر ہے لیکن انہیں اپنے صوبے میں کچھ نظر نہیں آتا، لوگوں نے خیبرپختونخوا کے بجائے ڈی چوک میں نیا پاکستان دیکھا، تحریک انصاف نے کارکردگی چھپانے کیلئے دھرنوں کی سیاست شروع کی۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے ترقیاتی بجٹ پوری طرح استعمال نہیں کیا اور نہ ہی صوبے میں سرمایہ کاری لا سکی، خیبرپختونخوا میں پنجاب سے کم ریونیو اکٹھا ہوا۔ خیبر پختونخوا میں نامکمل منصوبوں کی وضاحت کی جائے۔ ماروی میمن نے کہا کہ تحریک انصاف نے منشور میں کئے جانے والے وعدے پورے نہیں کئے۔ خیبر پختونخوا میں حکومت بنانے کے بعد صرف ایک سکول قائم کیا گیا جبکہ 15 فیصد زرعی ٹیکس کا وعدہ بھی پورا نہیں کیا گیا اور کنٹینر میں بیٹھ کر لوگوں کو گمراہ کیا جا رہا ہے۔ تحریک انصاف بدانتظامی سے متعلق ہمارے الزامات کا جواب دے سکتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 411634
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش