0
Sunday 3 May 2009 10:26

میں اور مشرف مسئلہ کشمیر حل کرنے پر رضامند ہوگئے تھے، من موہن سنگھ

میں اور مشرف مسئلہ کشمیر حل کرنے پر رضامند ہوگئے تھے، من موہن سنگھ
نئی دہلی : بھارتی وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ نے کہا ہے کہ میں اور پاکستان کے سابق صدر پرویز مشرف مسئلہ کشمیر کے حل پر رضامند ہو گئے تھے مگر پرویز مشرف چیف جسٹس افتخارمحمد چوہدری کے ساتھ تنازع میں الجھ گئے اور پورا پاک بھارت امن عمل رک گیا۔ بھارتی میڈیا کو انٹرویو میں بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ نے کہا کہ میں اور پاکستان کے سابق صدر پرویز مشرف مسئلہ کشمیر کے حل پر رضامند ہو گئے تھے کہ پرویز مشرف چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کے ساتھ تنازع میں پھنس گئے ۔منموہن نے کہا کہ اس مسئلے میں الجھنے کے بعد پرویز مشرف نے کہا کہ وہ تمام محاذوں پر ایک ساتھ نہیں لڑ سکتے ،اسی وجہ سے پورا پاک بھارت امن عمل رک گیا۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی محب وطن بھارتی امریکا کے ساتھ ایٹمی معاہدے کی مخالفت نہیں کریگا،اس معاہدے سے بھارت کی جوہری تنہائی کا خاتمہ ہوا۔
خبر کا کوڈ : 4123
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش