0
Sunday 5 Oct 2014 22:49

سرحد پر سیز فائر کی خلاف ورزی جاری، ہندوستان کا الزام

سرحد پر سیز فائر کی خلاف ورزی جاری، ہندوستان کا الزام
اسلام ٹائمز۔ بھارت نے الزام لگایا کہ اس ماہ 10ویں بار جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پاکستانی فوجیوں نے آج جموں و کشمیر کے پونچھ ضلع میں کنٹرول لائن پر واقع ہندوستانی چوکیوں پر فائرنگ شروع کر دی۔ اور کہا کہ پاکستان کے ساتھ کنٹرول لائن کی حفاظت کر رہے بھارتی فوج کے جوانوں نے اس کا مؤثر طریقے سے جواب دیا ہے۔ حفاظتی ترجمان لیفٹیننٹ کرنل منیش مہتا نے یہاں کہا کہ پاکستانی فوجیوں نے صبح تقریبا 8 بجے پونچھ ضلع کے بلنوی سیکٹر میں کنٹرول لائن پر واقع ہندوستان کی چوکیوں پر بغیر کسی اشتعال کے شدید فائرنگ کر کے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے۔ علاقے سے ملی آخری معلومات تک کسی بھی ہندوستانی کے ہلاک ہونے کی خبر نہیں تھی۔ بھارت کا الزام ہے کہ یکم اکتوبر کے بعد سے کشمیر میں ہند پاک سرحد پر یہ جنگ بندی کی خلاف ورزی کا دسواں واقعہ ہے، پونچھ میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کے سات واقعات اور جموں میں بین الاقوامی سرحد پر ایسے تین واقعات ہوئے ہیں، منیش مہتا نے کہا کہ پاکستانی فوجیوں نے کل پونچھ ضلع میں کنٹرول لائن پر مارٹر داغے جس کا ہندوستانی فوج نے مناسب جواب دیا تھا۔ واضح رہے کہ تقریبا پچھلے ڈیڑھ سال سے بھارت و پاکستان ایک دوسرے پر ایل او سی پر فائر بندی کی خلاف ورزی کے الزام لگاتے آئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 413246
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش