0
Friday 10 Oct 2014 21:15

8 سالہ ہزیر نے کم عمرترین آئی ٹی سیکیورٹی سرٹیفائیڈ کا اعزازحاصل کر لیا

8 سالہ ہزیر نے کم عمرترین آئی ٹی سیکیورٹی سرٹیفائیڈ کا اعزازحاصل کر لیا
اسلام ٹائمز۔ پاکستانی بچے نے کم عمرترین آئی ٹی سیکیورٹی سرٹیفائیڈ کا اعزازحاصل کر کے دنیا بھر میں ملک کا نام روشن کر دیا ہے۔ لاہور کے علاقے قلعہ لکشمن سنگھ سے تعلق رکھنے والے 8 سالہ محمد ہزیر نے انفارمیشن ٹیکنالوجی سیکیورٹی کا امتحان انٹرنیشنل کمپیوٹر ڈرائیونگ لائسنس سے پاس کیا، جہاں مجموعی طور پر ایک کروڑ 20 سے زائد طلبا تعلیم حاصل کر رہے ہیں، ہزیر نے آئی ٹی سیکیورٹی کے امتحان میں 78 فیصد نمبرحاصل کئے۔ اس موقع پرمحمد ہزیر کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کی جانب سے راولپنڈی پولیس کی ویب سائٹ ہیک ہونے کے بعد مجھے اندازہ ہوا کہ ہماری حکومت کا سیکیورٹی لیول نہایت کمزور ہے، جس کے بعد میں نے آئی ٹی سیکیورٹی کی کلاسز لینے کا فیصلہ کیا۔ محمد ہزیر 3 بہن بھائیوں میں سب سے بڑا اور ایک نجی اسکول میں چوتھی جماعت کا طالب علم ہے، ہزیرکے اہل خانہ اس کی اِس بڑی کامیابی پر پھولے نہیں سما رہے۔ خاندان والوں کا کہنا ہے کہ ہزیر گھرمیں عام بچوں کی طرح کھیل کود کی بجائے لیپ ٹاپ کے ساتھ وقت گزارتا ہے، جب کہ اس کے چھوٹے بہن بھائی بھی اس کی دیکھا دیکھی یہی کام کرتے نظر آتے ہیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستانی لڑکی ارفع کریم رندھاوا نے 9 برس کی عمر میں مائیکروسافٹ پروفیشنل کا امتحان پاس کر کے کم عمر ترین مائیکروسافٹ سرٹیفائیڈ کا اعزاز حاصل کیا تھا، تاہم وہ طویل علالت کے بعد جنوری 2012 میں 16 سال کی عمر میں انتقال کر گئی تھیں۔
خبر کا کوڈ : 414036
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش