0
Sunday 12 Oct 2014 21:02

کاظم عباس کثرت رائے سے آئی ایس او کراچی ڈویژن کے نئے میر کارواں منتخب ہوگئے

کاظم عباس کثرت رائے سے آئی ایس او کراچی ڈویژن کے نئے میر کارواں منتخب ہوگئے
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کا سالانہ ڈویژنل سفیران ولایت کنونشن المحسن ہال، فیڈرل بی ایریا میں منعقد کیا گیا۔ کنونشن میں تمام یونٹس کے کارکنان نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ کنونشن میں جعفریہ الائنس کے سربراہ علامہ عباس کمیلی، مجلس وحدت مسلمین کراچی کے سیکریٹری جنرل حسن ہاشمی، مرکزی تنظیم عزا کے صدر سلمان مجتبیٰ نقوی سمیت دیگر جماعتوں کے رہنماوں نے بھی شرکت کی۔ دو روز جاری رہنے والے اس کنونشن میں تمام یونٹس سمیت ڈویژن کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور احتسابی عمل کے ذریعے تنظیم کی فعالیت کا جائزہ لیا گیا۔ کنونشن کے آغاز میں خطاب کرتے ہوئے ڈویژنل صدر آل علی رضوی نے کہا کہ آئی ایس او کے جوانوں کا یہ طرہ امتیاز ہے کہ انہوں نے اول روز سے ولایت کے تحفظ اور اس کے حقیقی افکار کی ترویج میں اپنا بنیادی کردار ادا کیا ہے، یہی وجہ ہے کہ رہبر معظم آیت اللہ سید خامنہ ای نے آئی ایس او کو اپنی آنکھوں کا نور قرار دیا، اب ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ رہبر معظم کی توقعات پر پورا اترتے ہوئے اس شجرہ طیبہ کی حفاظت کریں اور ولایت کے حقیقی پیغام کو عام کرنے کیلئے اپنی توانائیاں بروئے کار لائیں۔

کنونشن کے دوسرے روز سابقہ تنظیمی افراد کی نشست منعقد کی گئی جس میں سابق مرکزی صدر ملک اعجاز، رکن ذیلی نظارت جمال اصغر، سابق ڈویژنل صدر فرخ سجاد، سابق ڈویژنل صدر میثم عابدی، سابق ڈویژنل صدر زین انصاری، سابق ڈویژنل صدر منہال رضوی، سابق ڈویژنل صدر محمد اکبر عابدی، سابق ڈویژنل صدر عارف جعفری، ایم ڈبلیو ایم کراچی کے رہنما علامہ مبشر حسن، انجینئر رضا نقوی سمیت سابقین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ کنونشن میں مختلف مواقعوں پر علامہ علی افضال رضوی، جمال اصغر اور ڈویژنل جنرل سیکریٹری غیور عابدی نے بھی خطاب کیا۔ کنونشن کے آخر میں محافظین ولایت کانفرنس منعقد کی گئی جس سے مجلس وحدت مسلمین کے رہنما علامہ نقی ہاشمی نے خطاب کیا اور ولایت فقیہہ کی عصر حاضر میں اہمیت اور ہماری ذمہ داری کے عنوان سے برادران سے گفتگو کی۔ بعد ازاں علامہ علی افضال رضوی نے کثرت رائے سے منتخب ہونے والے نئے ڈویژنل صدر کاظم عباس کے نام کا اعلان کیا اور ان سے نئی مسئولیت کا حلف لیا۔
خبر کا کوڈ : 414332
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش