0
Monday 13 Oct 2014 18:15

مسلمانوں کی مشکلات کا حل باہمی اتحاد و وحدت میں ہے، تہور حیدری

مسلمانوں کی مشکلات کا حل باہمی اتحاد و وحدت میں ہے، تہور حیدری
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر تہور حیدری نے عید غدیر کے موقع پر عالم اسلام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا کہ واقعہ غدیر اسلامی تاریخ کا بہت بڑا حصہ ہے، اس موقع پر رسول خدا (ص) نے خداوند کریم کے حکم کے مطابق دین کے مکمل ہونے کا اعلان کیا، آج مسلمانوں کی مشکلات سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ مسلم حکمرانوں نے اپنا رول ماڈل اسلام کی بجائے مغرب کو بنا رکھا ہے، اس کے ساتھ ساتھ مسلم حکمرانوں کا آپس میں اختلاف دشمن کو کارروائی کا موقع دے رہا ہے، مسلمانوں کی مشکلات کا حل باہمی اتحاد و وحدت میں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج ہمیں ملک، قوم اور دین کے ساتھ عہد کرتے ہوئے خطبہ غدیر کو عملی جامہ پہنانا ہوگا، اسلام مکمل ضابطہ حیات ہے اور اسلام ہی امن و آشتی کا پیغام دیتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 414433
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش