0
Monday 13 Oct 2014 18:54

لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری کی خلاف ورزیاں، سرتاج عزیز کی امریکی وفد کو بریفنگ

لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری کی خلاف ورزیاں، سرتاج عزیز کی امریکی وفد کو بریفنگ
اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد میں پاکستان کے مشیر امور خارجہ سرتاج عزیز نے ہندوستان کی جانب سے لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری کی مسلسل خلاف ورزی پر امریکی کانگریس کے اعلیٰ سطح وفد کے سامنے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سینیٹر ٹن کین اور اینگس کنگ پر مشتمل امریکی کانگریس کے وفد نے اسلام آباد پہنچ کر دفتر خارجہ کا دورہ کیا اور مشیر خارجہ سرتاج عزیز سے ملاقات کی۔ ترجمان دفتر خارجہ تسنیم اسلم نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ سرتاج عزیز نے امریکی وفد کو ایل اوسی اور ورکنگ باونڈری پر ہونے والی کشیدگی پر پاکستان کے موقف سے آگاہ کیا۔ تسنیم اسلم کے مطابق وفد کو پاکستان کی معاشی صورتحال، بہتر طرز حکمرانی، سیکیورٹی کی صورتحال، پاک امریکا تعلقات، خطے کی صورتحال اور دہشت گردی کے خلاف جنگ پر بریفنگ دی گئی۔ سرتاج عزیز نے وفد کو شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن ضرب عضب سے بھی آگاہ کیا۔ اس موقع پر امریکی وفد نےدہشت گردی کے خاتمے کے لیے پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی اور کہا کہ دہشت گردی کے طویل المدتی حل کے لیے اس کے اسباب پر غور کرنا ضروری ہے۔
خبر کا کوڈ : 414438
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش