0
Monday 13 Oct 2014 21:30
حکومت پر انقلاب اور انتخاب کے ذریعے دباؤ ڈالا جائیگا

مستقبل میں ہر سطح کا الیکشن لڑینگے اور کوئی میدان خالی نہیں چھوڑیں گے، علامہ طاہر القادری

مستقبل میں ہر سطح کا الیکشن لڑینگے اور کوئی میدان خالی نہیں چھوڑیں گے، علامہ طاہر القادری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر علامہ طاہرالقادری نے کہا ہے کہ حکومت پر انقلاب اور انتخاب کے ذریعے دباؤ ڈالا جائے گا، مستقبل میں ہر سطح کا الیکشن لڑیں گے اور کوئی میدان خالی نہیں چھوڑیں گے۔ ایک نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ عوامی تحریک کا ایجنڈا پہلے کی طرح جاری رہے گا۔ الیکشن کا میدان خالی نہیں چھوڑیں گے ہر سطح کے الیکشن میں بھرپور حصہ لیں گے۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ حکومت پر دباؤ قائم رہے گا مکنزم تبدیل کیا ہے۔ عوامی تحریک چاہتی ہے قومی حکومت بنے، اس میں پہلے احتساب ہو پھر انتخابی اصلاحات اور پھر انتخابات ہوں۔ بعد میں پریس کانفرنس کے دوران ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا فیصل آباد کا جلسہ کامیابی کی کنجی ہے۔ دوسری جانب ذرائع کے مطابق سانحہ ماڈل ٹاؤن کی تحقیقات کے حوالے سے احسن اقبال اور طاہرالقادری کے درمیان رابطہ ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق طاہرالقادری نے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ کیلئے تین نام احسن اقبال کو دے دیئے ہیں۔ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ کیلئے آفتاب چیمہ، ناصر درانی اور محمد املیش کا نام دیا گیا۔ طاہر القادری کی طرف سے ٹیم کے سربراہ کو آئی جی پنجاب تعینات کرنے کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔

دیگر ذرائع کے مطابق ڈاکٹر طاہرالقادری کا کہنا ہے کہ جس سیاسی جماعت میں جاگیرداروں کا پیسہ لگتا ہے ان کا منشور بک جاتا ہے، عوامی تحریک غریبوں کی جنگ غریبوں کے پیسوں سے لڑے گی۔ فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو میں عوامی تحریک کے سربراہ طاہرالقادری کا کہنا تھا کہ وڈیرے اور جاگیردار پیسے کے بل بوتے پر سیاسی جماعتوں پر اثرانداز ہوتے ہیں، لیکن عوامی تحریک غریبوں کے پیسوں سے انقلاب لے کر آئے گی۔ اس سے پہلے فیصل آباد میں ڈاکٹر طاہر القادری کی صدارت میں پی اے ٹی کا تنظیمی اجلاس ہوا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری تئیس نومبر کو بھکر، تیس نومبر کو سرگودھا اور سات دسمبر کو میانوالی میں جلسہ کریں گے۔ اجلاس میں سردار آصف احمد علی اور رحیق عباسی بھی شریک تھے۔
خبر کا کوڈ : 414466
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش