0
Tuesday 14 Oct 2014 19:21

سازشیں ناکام ہو گئیں، مارشل لاء کا خطرہ نہیں رہا، سراج الحق

سازشیں ناکام ہو گئیں، مارشل لاء کا خطرہ نہیں رہا، سراج الحق
اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ کچھ لوگوں کی سازشیں ناکام ہو گئیں اور ملک میں مارشل لا کا خطرہ نہیں رہا تاہم حکومتی رویہ مڈٹرم الیکشن کی گنجائش پیدا کر رہا ہے۔ لاہور ہائی کورٹ بار کے ملنے والے وفد سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ سیاسی صورتحال میں ابھی ڈیڈلاک موجود ہے، آنکھیں اور کان بند ہونے سے معاملات ٹھیک نہیں ہوں گے، تحریک انصاف اور عوامی تحریک نے مذاکرات سے انکار نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ کچھ لوگوں کی سازشیں ناکام ہو گئیں اور ملک میں مارشل لا کا خطرہ نہیں رہا تاہم جمہوریت ابھی حالت نزع سے نکلی نہیں اور حکومتی رویہ بھی مڈٹرم الیکشن کی گنجائش پیدا کر رہا ہے جبکہ حکومت عوام کو ریلیف دینے کے بجائے اپنی بقا کی جنگ میں مصروف ہے۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ بھارت تمام معاملات مذاکرات کے ذریعے حل کرے لیکن اگر نریندر مودی نے جنگ مسلط کی تو ایک ساتھ کھڑے ہوں گے۔ سراج الحق نے کہا کہ وکلا نے ہمیشہ جمہوریت کی بقا کے لئے قربانیاں دی ہیں اور جب بھی ملک کسی بحران کا شکار ہوا وکلا نے اپنا کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ اب بھی آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی کے لئے وکلا سینہ سپر ہیں اور اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 414604
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش