0
Wednesday 22 Oct 2014 19:21

لاہور پولیس نے محرم الحرام کے انتظامات کیلئے ایک کروڑ 30 لاکھ مانگ لئے

لاہور پولیس نے محرم الحرام کے انتظامات کیلئے ایک کروڑ 30 لاکھ مانگ لئے
اسلام ٹائمز۔ محرم الحرام کے انتظامات کے لئے لاہور پولیس نے محکمہ خزانہ سے ایک کروڑ 30 لاکھ روپے مانگ لئے ہیں۔ سی سی پی او لاہور کیپٹن (ر) محمد امین وینس نے محکمہ خزانہ کو خط ارسال کیا ہے جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ لاہور پولیس کو عاشورہ سمیت محرم الحرام کے دیگر پروگرامز کے انتظامات اور سکیورٹی کےلئے ایک کروڑ 30 لاکھ روپے دیئے جائیں۔ سی سی پی او نے اپنے خط میں کہا ہے کہ اس رقم سے ڈیوٹی دینے والے اہلکاروں کے کھانے، خار دار تاریں اور سکیورٹی کے آلات خریدے جائیں گے۔ یاد رہے کہ گزشتہ برس بھی لاہور پولیس نے محرم الحرام کے موقع پر محکمہ خزانہ سے ایک کروڑ 9 لاکھ روپے وصول کئے تھے۔
خبر کا کوڈ : 415975
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش