0
Sunday 26 Oct 2014 14:51

محرم الحرام کے دوران امن و امان ہر صورت برقرار رکھی جائیگی، اسسٹنٹ کمشنر گلگت

محرم الحرام کے دوران امن و امان ہر صورت برقرار رکھی جائیگی، اسسٹنٹ کمشنر گلگت
اسلام ٹائمز۔ اسسٹنٹ کمشنر گلگت محمد حمزہ سالک کی زیر صدارت گلگت کے تمام محلوں کے محرم کمیٹیوں اور انجمنوں کے صدور کیساتھ ایک اہم اجلاس کا انعقاد ہوا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران ضابطہ اخلاق پر سختی کے ساتھ عمل کیا جائے گا۔ امن و امان کو یقینی بنانے کے لیے محلہ جات محرم کمیٹیوں کے ساتھ بہتر تعلقات قائم کیا جائے گا۔ گلگت شہر کی حددو میں محرم الحرام کے ایام میں محرم کے تقدس کو ہر حال میں قائم کیا جائے گا۔ تمام امام بارگاہوں اور عزاداروں کی حفاظت کے لئے سخت سکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے چوکس ہیں اور ضرورت پڑنے پر گلگت بلتستان اسکاوٹس کی بھی خدمات حاصل کی جائے گی۔ انتظامیہ مرکزی محرم کمیٹی کے ساتھ مکمل رابطے میں رہے گی۔ موضع مناور سے شروٹ شکیوٹ تک مجسٹریٹس ڈیوٹی پر مامور ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ تمام مکاتب فکر کو محرم الحرام کے ایام میں بھائی چارگی اور اخوت کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 416533
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش