0
Sunday 26 Oct 2014 21:33

بلوچستان میں چار افغان طالبان، زخمی حالت میں گرفتار

بلوچستان میں چار افغان طالبان، زخمی حالت میں گرفتار
اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ سے سیکورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ بلوچستان کے ضلع ژوب میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے چار افراد کو حراست میں لے لیا، جن کا کا تعلق افغان طالبان سے بتایا جا رہا ہے۔ ایک سیکیورٹی اہلکار نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ سیکیورٹی فورسز نے ان افراد کو ژوب اور ڈیرہ اسماعیل خان کو ملانے والی شاہراہ پر ایک کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گرفتار کیے جانے والے چار افراد میں محمد بشیر، مولانا نور الحق، مولوی مقبول اور محمد اسماعیل شامل ہیں، جن کا تعلق افغان طالبان سے ہے اور وہ زخمی حالت میں علاج کے لیے پشاور جا رہے تھے۔ ذرائع کے مطابق حراست میں لیے گئے افراد کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔ واضح رہے ضلع ژوب کی سرحد ایک جانب افغانستان سے بھی ملتی ہے اور 2007ء میں وہاں فوجی آپریشن میں ایک اہم طالبان کمانڈر عبداللہ محسود بھی مار دیا گیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 416595
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش