1
0
Friday 31 Oct 2014 22:30

یوم عاشورا کے موقع پر ضرورت کیمطابق فوج کو طلب کیاجائیگا، ڈپٹی کمشنر اسکردو

یوم عاشورا کے موقع پر ضرورت کیمطابق فوج کو طلب کیاجائیگا، ڈپٹی کمشنر اسکردو
اسلام ٹائمز۔ ڈپٹی کمشنر اسکردو عابد علی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام کے دوران ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ ضابطہ اخلاق پر بہترین انداز میں عملدرآمد ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلتستان امن کے حوالے سے معروف علاقہ ہے اور یہاں کے لوگ بہت پرامن ہیں اس حوالے سے ایک دوسرے کے مذہبی عقائد کابھی احترام کرتے ہیں۔ عابد علی نے مزید بتایا کہ محرم الحرام گلگت بلتستان فورس کی بھی خدمات لی جا رہی ہیں اور ضرورت پڑے تو پاک آرمی کو بھی عاشورا کی سکیورٹی کے لئے طلب کیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران 14 محرم تک ڈبل سواری، وال چاکنگ، غیرمقامی علماء کی آمد سمیت جن باتوں پر دفعہ 144 نافذ ہے ان پر سختی سے عمل درآمد بھی کیا جائیگا۔
خبر کا کوڈ : 417354
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

Germany
ما‏ شا‏ء‏اللہ
ہماری پیشکش