0
Thursday 30 Oct 2014 23:43

داعش کا مشرق اور شمال مشرقی بھارت میں جلد اسلامی خلافت قائم کرنے کا اعلان

داعش کا مشرق اور شمال مشرقی بھارت میں جلد اسلامی خلافت قائم کرنے کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ مشرق وسطیٰ میں دولت اسلامیہ (داعش) کے اعلان خلافت کے بعد اب ایک اور اعلان بنگلا دیش کے راستے بھارت میں خلافت کے قیام کے متعلق بھی کردیا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کی مشرقی ریاست بنگال میں سکیورٹی اہلکاروں کو ایسے کتابچے ملے ہیں جن میں مبینہ طور پر القاعدہ کی طرف سے پیغام دیا گیا ہے کہ ملک کے مشرق اور شمال مشرق میں اسلامی خلافت قائم کی جائے گی۔ مغربی بنگال اور آسام کو خصوصی طور پر اس خلافت میں شامل کرنے کی بات کی گئی ہے جبکہ انٹیلیجنس ماہرین کی رائے میں ریاست بہار اور جھاڑ کھنڈ کو بھی اس کا حصہ بنائے جانے کا منصوبہ ہے۔ کتابچے میں کہا گیا ہے کہ پہلے مرحلے میں بنگلا دیش میں شام جیسی خلافت قائم کی جائے گی تاکہ آسام، آرکان (برما کی ریاست راکھین کا پرانا نام) اور مغربی بنگال سے لوگ یہاں منتقل ہوسکیں۔ دریں اثنا بھارت کی سات ریاستوں میں علیحدگی پسند بغاوتیں شدت پکڑ جائیں گی جو کہ اس ملک کیلئے بہت بڑا دھچکا ثابت ہوگا۔ یہ کتابچہ ستمبر میں کئے گئے القاعدہ کے اعلان کے بعد سامنے آیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ اس تنظیم کی بھارتی شاخ قائم کی جائے گی۔ ایک انٹیلی جنس اہلکار نے تصدیق کی کہ بہار اور جھاڑ کھنڈ میں القاعدہ کے سرگرم مراکز ہیں اور مغربی بنگال میں کام کرنے والے رکن ریاست جھاڑکھنڈ بھی آتے جاتے رہتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 417356
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش