0
Thursday 6 Nov 2014 16:56

کراچی، آئی جی سندھ کی سوئم شہدائے کربلا کے موقع پر بھی سیکیورٹی سخت کرنیکی ہدایت

کراچی، آئی جی سندھ کی سوئم شہدائے کربلا کے موقع پر بھی سیکیورٹی سخت کرنیکی ہدایت
اسلام ٹائمز۔ آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی نے ہدایات جاری کی ہیں کہ سوئم شہدائے کربلا کے موقع پر بھی سیکیورٹی کے انتہائی ٹھوس اقدامات یقینی بنائے جائیں، مجالس اور برآمد ہونیوالے جلوسوں کے روٹس اور اطراف کے علاقوں میں پروایکٹو پولیسنگ اقدامات کے تحت پولیس ڈپلائمنٹ، ممکنہ حساس مقامات پر پولیس موبائل موٹر سائیکل گشت، پکٹنگ، اسنیپ چیکنگ، انٹری و ایگزٹ پوائنٹس پر کڑی نگرانی، ریکی، انٹیلی جنس، کلیکشن و شیئرنگ کی حکمت عملی پر خصوصی توجہ مرکوز رکھی جائے۔ آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی نے اعلیٰ پولیس افسران کو ہدایات دیتے ہوئے مزید کہا کہ اعلیٰ افسران سرپرائز چیکنگ کے علاوہ اس امر کا بھی اہتمام کریں کہ متعلقہ تھانہ ایس ایچ اوز علاقوں میں موجود رہیں، تمام ڈی آئی جیز اس امر کو یقینی بنائیں کہ مختلف علاقوں میں تعینات افسران و جوان تفویض کردہ ڈیوٹی پوائنٹس کو ہرگز خالی نہ چھوڑیں تاکہ جلوس اور مجالس سے رات گئے گھروں کو واپس جانیوالے شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔
خبر کا کوڈ : 418230
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش