0
Sunday 9 Nov 2014 17:59

سیکورٹی فورسز کی خیبر ایجنسی میں فضائی کارروائی، 13 دہشتگرد ہلاک

سیکورٹی فورسز کی خیبر ایجنسی میں فضائی کارروائی، 13 دہشتگرد ہلاک
اسلام ٹائمز۔ سیکورٹی فورسز کی خیبر ایجنسی کے علاقے اکا خیل تیراہ میں فضائی کارروائی میں 13 دہشت گرد مارے گئے، ہلاک ہونے والوں میں خود کش حملوں کی تربیت دینے والا اہم کمانڈر بھی شامل ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق خیبر ایجنسی کے علاقے اکا خیل تیراہ کے علاقے میں پاک فوج کے جیٹ طیاروں کی کارروائی میں13 دہشت گرد مارے گئے۔ کارروائی میں خود کش حملوں کی تربیت کرنے والا اہم کمانڈر سمیت دو خود کش حملہ آور بھی ہلاک ہو گئے۔ سیکورٹی فورسز کی کارروائی میں دہشت گردوں کے 10 ٹھکانے اور گولہ بارود کا بڑا ذخیرہ بھی تباہ ہو گیا۔
خبر کا کوڈ : 418709
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش