0
Monday 10 Nov 2014 21:24

حکمرانوں کا خیال تھا کہ محرم میں دھرنا بکھر جائیگا لیکن ایسانہیں ہوا، شاہ محمودقریشی

حکمرانوں کا خیال تھا کہ محرم میں دھرنا بکھر جائیگا لیکن ایسانہیں ہوا، شاہ محمودقریشی
اسلام ٹائمز۔ 30 نومبر کو سندھی بھائیوں کو غفلت کی نیند سے جگانے جا رہے ہیں، آزادی رضا کار گھر گھر جا کر آزادی کا پیغام پہنچائیں گے، صرف سیاسی جماعت تبدیلی نہیں لا سکتیں، اگر ہم موجودہ نظام اور حکومت سے مطمئن نہیں تو اس کا حل تبدیلی ہے، قوم بڑے عرصے سے تبدیلی کا انتظار کر رہی ہے، ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی نے لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ شاہ محمود کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کی شکل میں عوام کو ایک قائد مل گیا، عمران خان روایتی سیاست دان نہیں ہیں، تبدیلی کا بیج اسلام آباد میں بویا جائے گا، 14اگست کو روانہ ہونے والے قافلے نے قوم کو حیران اور حکمرانوں کو پریشان کردیا، حکمرانوں کا خیال تھاکہ محرم میں دھرنا بکھر جائیگا لیکن ایسا نہیں ہوا، دھرنا کسی کی انا کا نام نہیں بلکہ ایک مقصد ہے، قوم کو بتانا ہے کہ ووٹ کی پرچی سے حکمرانوں کو ہٹایا جا سکتا ہے۔ یہ دھرنا اپنے مقصدکے حصول تک جاری رہے گا، عوام کو فیصلہ کرنا ہے کہ ان بتوں کو پاش پاش کرکے نیا پاکستان بنانا ہے، ہمارا قائد سودا نہیں کریگا کیونکہ عمران خان سوداگر نہیں ہے۔
خبر کا کوڈ : 418907
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش