0
Monday 10 Nov 2014 21:15

عمران خان کی 30 نومبر کی دھمکی بھی کارگر اور سچ ثابت نہیں ہوگی، عابد شیر علی

عمران خان کی 30 نومبر کی دھمکی بھی کارگر اور سچ ثابت نہیں ہوگی، عابد شیر علی
 اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر مملکت برائے پانی و بجلی چوہدری عابد شیر علی نے کہا ہے کہ عمران خان نے10 یا 15 منٹ کے اندر اندر وزیراعظم نواز شریف،وزیر اعلٰی پنجاب شہباز شریف اور رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز شریف کے علیحدہ علیحدہ 3 ہیلی کاپٹروں پر اسلام آباد ائیر پورٹ آنے اور 3 جیٹ طیاروں میں علیحدہ علیحدہ لاہور جانے کا الزام لگاکر صدی کا سب سے بڑا جھوٹ بولا ہے، قوم ان کی ذہنی حالت کو شک کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ ہم ان کا مینٹل ہسپتال یا اتفاق ہسپتال سے مفت طبی معائنہ اور مفت علاج کرانے کیلئے تیار ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے عمران خان کے رحیم یار خان جلسہ میں شریف فیملی پر لگائے گئے الزام پر اپنے ردعمل میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان جس جاگیردار اور صنعتکار کو خیبر پختونخوا حکومت کے ذریعے مالی فوائد پہنچارہے ہیں، اسی کے جہاز میں بیٹھ کر جلسوں میں پہنچتے ہیں وہ لاکھ کوشش کریں کہ اس الزام کو چھپا سکیں، ان کی ہر کوشش ناکام ہوگی۔ عمران خان خیبر پختونخوا میں امن و امان کی صورتحال پر توجہ دیں، جس کی وجہ سے وہاں چار سو سے زائد کارخانے بند ہوگے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ 30 نومبر کی نئی دھمکی اور نئے انتخابات کی پیشین گوئی بھی سابقہ دھمکیوں اور پیشین گوئیوں کی طرح کارگر اور سچ ثابت نہیں ہونگیں۔ قوم نے دیکھ لیا امپائر کے انگلی اٹھانے کی بات غلط نکلی۔ انہوں نے کہا کہ آج تحریک انصاف کو ملنے والے 77 لاکھ ووٹرز بالخصوص میانوالی اور راولپنڈی کے وہ ووٹر جنہوں نے عمران خان کو اپنے اعتماد کاووٹ دیا تھا، اپنا اعتماد مجروح ہونے پر اور عمران کے سدا بہار جھوٹ اور الٹی سیدھی حرکتوں پر انتہائی شرمسار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان یورپ میں 50 سے 100 فیصد تک ٹیکس جمع ہونے کی بات کرتے ہیں لیکن اپنے ملک میں سول نافرمانی کی کال دیتے ہیں۔ یورپ میں اسطرح کا دوہرا معیار ہوتا تو انہیں شٹ اپ کال دی جاتی۔
خبر کا کوڈ : 418910
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش