0
Thursday 13 Nov 2014 16:31

جرمنی میں داعش کیلئے افراد کی بھرتی اور فنڈز منتقل کرنے پر پاکستانی شخص گرفتار

جرمنی میں داعش کیلئے افراد کی بھرتی اور فنڈز منتقل کرنے پر پاکستانی شخص گرفتار
اسلام ٹائمز۔ جرمنی میں پولیس نے داعش سمیت مختلف شدت پسند گروہوں کی مبینہ حمایت کرنے پر متعدد افراد کو حراست میں لے لیا۔ حراست میں لئے جانے والوں میں 58 سالہ پاکستانی مرزا تیمور بھی شامل ہیں جن پر شبہ ہے کہ انہوں نے دو جنگجوؤں کو جرمنی سے شام اسمگل کیا۔ سرکاری حکام نے بتایا کہ پولیس نے مبینہ شدت پسندوں کے خلاف ایک بڑے آپریشن کے دوران مختلف مقامات پر چھاپے مارے۔ آپریشن کا ہدف شام میں شدت پسندوں کے حامیوں کا ایک نیٹ ورک ہے اور چھاپوں میں 240 کے قریب پولیس اہلکاروں نے حصہ لیا۔ سرکاری حکام نے مزید بتایا کہ تیمور کے علاوہ ایک 31 سالہ جرمن باشندہ کیز بی او کو بھی حراست میں لیا گیا ہے جو مبینہ طور پر تین ممکنہ جہادیوں کی بھرتی اور انہیں شام پہنچانے میں ملوث تھا۔ تیمور اور کیز پر داعش اور دوسرے جہادی گروہوں کو 3000 یوروز منتقل کرنے کا الزام ہے۔

مقامی میڈیا کے مطابق حراست میں لیے جانے والے دوسرے افراد پر چرچ اور اسکولوں میں چوریاں کر کے مذہبی شدت پسندوں کو پیسے فراہم کرنے جیسے غیر معمولی نوعیت کے الزامات ہیں۔ دوسرے کئی مغربی یورپین ملکوں کی طرح جرمنی بھی نوجوان مسلمانوں کو شدت پسند بننے سے روکنے کی کوشش کر رہا ہے، ان میں سے کچھ نوجوان شام یا عراق میں جہادی بننے کے خواہش مند ہیں۔ حکام اس بات پر بھی پریشان ہیں کہ ایسے نوجوان واپس آکر اپنے ملکوں میں دہشت گردی کر سکتے ہیں۔ جرمن انٹیلی جنس حکام کے مطابق کم از کم 450 لوگ جرمنی سے شام گئے اور ان میں 150 واپس آئے، ان میں سے کئی ایک سے تفتیش بھی جاری ہے۔
خبر کا کوڈ : 419350
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش