0
Thursday 13 Nov 2014 22:06

کوئی مائی کا لال ڈاکٹر طاہر القادری کو گرفتار کرنے کی جرات نہیں کرسکتا، رہنما پاکستان عوامی تحریک

کوئی مائی کا لال ڈاکٹر طاہر القادری کو گرفتار کرنے کی جرات نہیں کرسکتا، رہنما پاکستان عوامی تحریک
اسلام ٹائمز۔ پاکستان عوامی تحریک ملتان کے عہدیداران یاسر ارشاد، میجر محمد اقبال چغتائی، مہر فدا حسین، رائو محمد عارف رضوی، ادریس انصاری، چوہدری محمد اکرم گجر اور دیگر نے ڈاکٹر طاہر القادری کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے پر اپنے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی ماں نے ایسا لال پیدا ہی نہیں کیا جو ڈاکٹر طاہر القادری کی طرف میلی آنکھ سے بھی دیکھ سکے۔ ڈاکٹر طاہر القادری پوری دنیا میں عالمی سفیر امن کے نام سے جانے جاتے ہیں۔ کتنا ظلم ہے کہ ماڈل ٹائون اور اسلام آباد میں معصوم انسانوں کے قاتل تو کھلے عام دندناتے پھر رہے ہیں اور عالمی سفیر امن کے وارنٹ گرفتاری جاری کردئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکمران ہوشن کے ناخن لیں اگر ایسی کوئی بھی حرکت کی گئی تو انہیں ہزاروں لاشوں کے اوپر سے گزرنا پڑے گا۔اگر حکومت نے ڈاکٹر طاہر القادری کو گرفتار کرنے کی حماقت کی تو پورے ملک میں خانہ جنگی شروع ہوجائے گی۔ حکمران انقلابیوں کے جذبے سے واقف ہیں۔ اتفاق فائونڈری کا لوہا کم پڑ جائے گا مگر انقلابیوں کے ہاتھ کم نہیں پڑیں گے۔ ایسے لگتا ہے کہ حکمرانوں نے اپنی غلطیوں سے کچھ نہیں سیکھا۔ وہ وقت دور نہیں جب حکمران خود جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ڈاکٹر طاہر القادری اور دیگر قائدین کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنا انتہائی افسوسناک ہے۔ حکمران قانون اور پولیس کو ذاتی مقاصد اور سیاسی مخالفین کے خلاف استعمال کرکے زیادہ عرصہ اپنے اقتدار پر قائم نہیں رہ سکتے۔
خبر کا کوڈ : 419406
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش