0
Monday 17 Nov 2014 22:11

عالم اسلام امریکی برانڈ جہاد کے منفی اثرات کی زد میں ہے، اکرم رضوی

عالم اسلام امریکی برانڈ جہاد کے منفی اثرات کی زد میں ہے، اکرم رضوی
اسلام ٹائمز۔ انجمن طلباء اسلام کے مرکزی ترجمان اکرم رضوی نے لاہور میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کوٹ رادھاکشن کے افسوسناک واقعہ کی آڑ میں قانون ناموس رسالت پر تنقید ناقابل برداشت ہے، کوٹ رادھا کشن کے واقعہ میں ملوث افراد نے قرآن وسنت کے احکامات کی خلاف ورزی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سزائے موت کی معطلی خلاف شریعت ہے، سزائے موت پر عمل درآمد نہ ہونے کی وجہ سے جرائم اور قتل کے واقعات بڑھ رہے ہیں۔ اس لئے حکومت عالمی دباؤ مسترد کر کے سزائے موت کو برقرار رکھے اور مداخلت فی الدین سے باز رہے۔ انہوں نے کہا کہ قانون ناموس رسالت میں کسی بھی قسم کی تبدیلی نہیں ہونے دیں گے، دین بیزار عناصر اور غیر ملکی طاقتوں کے ایجنٹ قانون ناموس رسالت کو ختم کروانے کے لئے سرگرم ہو چکے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ داعش کا قیام عالمی ایجنڈے کا حصہ ہے جس کا مقصد مسلمانوں کو مزید تقسیم کر کے آپس میں لڑانا ہے، داعش مقامی جہادی گروپوں کے تعاون سے اپنا نیٹ ورک بنا رہی ہے، وزیر داخلہ کا داعش کی موجودگی سے انکار تجاہل عارفانہ ہے۔ حکومت کی غفلت سے پیدا ہونے والا قحط تھر کے لوگوں کے لئے قہر بن چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ داعش اور القاعدہ ایک ہی کھوٹے سکے کے دو رخ ہیں، یہودوہنود کے ایجنٹ اسلام کا لبادہ اوڑھ کر قوم کو گمراہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بارود والوں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں، درود والے ہی اسلام کے حقیقی وارث ہیں، داعش فتنہ خوارج کی نئی شکل ہے، عراق اور شام میں انبیا کے مزار مسمار کرنے والے مجاہد نہیں فسادی ہیں، عالم اسلام امریکی برانڈ جہاد کے منفی اثرات کی زد میں ہے، جہاد کے نام پر مسلمانوں کے ہاتھوں سے مسلمانوں کو قتل کروایا جا رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 420046
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش